بھارت

بھارت:معروف ادا کارہ سحر افشاں نے اسلام کیلئے فلم انڈسٹری چھوڑدی

لکھنو09اکتوبر( کے ایم ایس)بھارت میں بھوجپوری فلموں کی معروف اداکارہ سحر افشاں نے فلم انڈسٹری چھوڑدی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں اس پیشہ کی اجازت نہیں ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سحر افشان نے انسٹا گرام پوسٹ میںلکھا ”میں آپ سب کومطلع کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے یہ طے کیا ہے کہ میں شوبز(فلم انڈسٹری) کو چھوڑنے جار رہی ہوں ، میں ان شا اللہ اگلی زندگی اسلامی تعلیمات اوراللہ کے احکامات کے مطابق گزارنے کا ادارہ رکھتی ہوں ، اگرچہ مجھ بہت زیادہ شہرت و دولت ملی لیکن ہمیشہ ایک خلش میں مبتلا رہی کیونکہ ایسی زندگی کا میں نے کبھی بچپن میں تصوربھی نہیںکیا تھا۔انہوںنے لکھا کہ آئندہ زندگی اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق گزارنے کا ارادہ رکھتی ہوں ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ مجھے استقامت او نیکی والی زندگی عطا فرمائے“۔
بھوجپوری ایک ہند آریائی زبان ہے ۔یہ بنیادی طور پر مغربی بہار، مشرقی اتر پردیش، مغربی جھارکھنڈ، شمال مشرقی مدھیہ پردیش، شمال مشرقی چھتیس گڑھ اور نیپال کے علاقے ترائی میں بولی جاتی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button