چندی گڑھ19ستمبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب میں کانگریس کے ایک مقامی لیڈر کو نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کرقتل کر دیاہے۔
ریاست کے ضلع موگا میں نامعلوم حملہ آوروں نے کانگریس رہنما بل جیندر سنگھ بلی کے گھر میں گھس کر اس پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ۔اس واقعے کی ویڈیو ڈالا گائوں میں کانگریس لیڈر کی رہائش گاہ کے باہر نصب سی سی ٹی وی میں ریکارڈ ہوگئی ہے۔ بالی اجیتوال میں کانگریس کے بلاک صدر تھے۔ خالصتان لیڈر عرش ڈالا نے ایک فیس بک پوسٹ میں اس قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ بل جیندر سنگھ بلی، اپنے گھر پرموجود تھا جب ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے اس سے کچھ دستاویزات پر دستخط کرنے کی درخواست کی۔ بالی فون کرنے والے شخص سے ملاقات کیلئے اپنے گھر سے نکلا۔ اسی وقت موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے اس پر فائرنگ کردی ، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے بالی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔