مقبوضہ جموں و کشمیر

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں کشمیر کی سیاسی قیادت کی رہائی کے لیے مداخلت کریں: سکھ رہنما

Untitled-1-6جموں12اکتوبر(کے ایم ایس) سکھ انٹلیکچولز سرکل جموں و کشمیر، شرومنی اکالی دل(امرتسر)، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن اور سکھ اسٹوڈنٹس فیڈریشن جموں و کشمیرسمیت مختلف سکھ تنظیموں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما الطاف احمد شاہ کے دوران حراست انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے اسے ایک سیاسی کارکن کا بہیمانہ قتل قراردیاہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سینئر سکھ رہنمائوں کا ایک ہنگامی اجلاس آج جموں میں ایس نریندر سنگھ خالصہ کی صدارت میں ہوا جس میںالطاف احمد شاہ کو خراج عقیدت پیش کیاگیا اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا۔ سکھ رہنمائوں نے کہا کہ وہ نہ صرف ہمارے عظیم قائد سید علی شاہ گیلانی داماد تھے بلکہ وہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کے لیے ہمیشہ ڈٹے رہے۔انہوں نے تہاڑ جیل میں الطاف احمد شاہ کو بروقت اور مناسب علاج نہ ملنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے دیگر سیاسی قیدیوں کی زندگیوں کو بھی شدید خطرہ لاحق ہے۔سکھ رہنمائوںنے یک آواز ہوکراقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموںسے اپیل کی کہ وہ بھارت کی مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیری سیاسی قیدیوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںکا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہاکہ الطاف احمد شاہ کے اس المناک حراستی قتل کے بعدخاص طور پر تہاڑ جیل میںنظر بند ہمارے تمام سینئر رہنمائوں کی زندگی اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں، لہذا اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی بحفاظت رہائی کے لیے مداخلت کرنی چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button