مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوج کشمیریوں کی نقل وحرکت پر نظر رکھنے کیلئے ملٹی کاپٹر ڈرونز استعمال کرے گی

downloadجموں 07 ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج لوگوں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کے لیے اپنے ملٹی کاپٹر ڈرونزاستعمال کرے گی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میڈیا رپورٹس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جو دن اوررات کے اوقات میں نگرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔جموں کے روزنامے ارلی ٹائمز کی پورٹ کے مطابق یہ ڈرون دن کے اوقات کے علاوہ انفرا ریڈ اور دیگر جدیدٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہوئے رات کے وقت بھی لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اطلاعات میں اس ڈرون کے اہم تکنیکی پہلوئوں کے بارے میں بتایاگیا ہے کہ ملٹی کاپٹرڈرونز انتہائی اونچی پرواز اور طویل فاصلے تک نگرانی کرنے کے علاوہ تھرمل امیجنگ اور دیگر خصوصیات کے حامل ہیں ۔یہ ڈرونز کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری کے ساتھ علاقوں میں تعینات کیے جائیں گے اور انہیں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button