پاکستان

کشمیریوں کی آزادی کی خواہش کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا، وزیر اعظم

0ec01148-2967-44d0-8596-4ccb71941085اسلام آباد27اکتوبر (کے ایم ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،دنیا کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق وزیر اعظم نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ27 اکتوبر کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایا جاتا ہے۔1947 میں اس دن بھارت نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی، غیر اخلاقی اور زبردستی قبضہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ دن کشمیریوں کے بے مثال حوصلے اور جرا¾ت مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے جو انہوں نے گزشتہ 75 سال کے دوران بھارتی قابض افواج کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے دکھائی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج پاکستانی عوام کشمیریوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آنکھیں بند نہیں کرنی چاہئیںجو ایک بہت بڑا فوجی علاقہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی کی خواہش کو زیادہ دیر تک دبایا نہیں جا سکتا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button