بھارتپاکستان

پاکستان نے” ایف اے ٹی ایف“ کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی بدنیتی پر مبنی مہم کو مسترد کردیا

download (1)اسلام آباد 21 اکتوبر (کے ایم ایس) پاکستان نے فرانس کے دارلحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی طرف سے پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی منظم مہم کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس سے قبل بھارتی میڈیا کی خبروں پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارتی میڈیا ایف اے ٹی ایف کے باضابطہ اجلاس سے عین قبل پاکستان کے خلاف گمراہ کن، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی طرف سے انسداد منی لانڈرنگ ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بارہا اعتراف کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پا کستان کی کوششوں اور کامیابیوں پر شکوک و شبہات پیدا کرنے کی بھارتی کوششوں کے باوجودایف اے ٹی ایف نے جون 2022 کے مکمل اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان نے اپنے 2018 اور 2021 کے دونوں ایکشن پلانز کی تمام بنیادی طریقہ کار کی ضروریات کو مکمل طور پر پورا کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت غلط معلومات کی مہم کے ذریعے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی توجہ اس مکروہ بھارتی کوشش کی طرف دلائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button