جموں
کشتواڑ میں آتشزدگی سے 25مکان جل کر خاکستر
جموں 28 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کشتواڑ میں آتشزدگی کے ایک بڑے واقعے میں کم سے کم 25مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ شب ضلع کی تحصیل پاڈر کے علاقوں اشتیاری اور گندھاری میں آتشزدگی سے کم سے کم 25مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں جن سے 23خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ تاہم آتشزدگی کے واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔
واضح رہے کہ اگست2019میں مودی حکومت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں آتشزدگی کے پراسرار واقعات میں اضافہ ہو اہے ۔