جموں
مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک
جموں یکم مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام نے بتایاکہ گزشتہ رات ضلع جموں میں ایک 33سالہ پولیس اہلکار گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق اس سلسلے میںجب ایس ایس پی جموں چندن کوہلی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ بشنہ ارنیہ کے علاقے پاسکل سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار پنکج بہال کی موت گولی لگنے سے ہوئی اور اس سلسلے میں تحقیقات جا ری ہے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک واضح نہیں ہے پولیس اہلکارکو گولی کیسے لگی تاہم اس معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔