بھارت

آٹھ سال کے بعد مودی حکومت کی میراث”نوکری نہیں”ہے: چدمبرم

نئی دہلی30اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت میںکانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ سال بعد مودی حکومت کی میراث”نوکری نہیں”ہے۔
کانگریس نوکریوں کی کمی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت پرشدید تنقید کرتی رہی ہے۔کانگریس کی سینئر رہنما اورسابق وزیر خرانہ پی چدمبرم نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ریاست اتر پردیش میں گریڈ Cکی نوکریوں کے لیے 37لاکھ درخواست دہندگان کے بعد ہمارے پاس اگنی ویر کی 40ہزارنوکریوں کے لیے 35لاکھ درخواست دہندگان ہیں۔ کیا حکومت نوجوانوں کی پریشان آوازوں کو سن رہی ہے؟انہوں نے کہاکہ ہم مایوس ہیں، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ 8سال بعد مودی حکومت کی میراث ”کوئی نوکری نہیں”ہے۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بے روزگاری کی شرح آٹھ فیصد ہے۔کانگریس کے سینئر رہنما نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں بھارت کی معاشی صورتحال خراب ہوئی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button