بھارتی سائبر سیکیورٹی فرم تحقیقاتی صحافت کو خاموش کرانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔ آر ایس ایف
نئی دہلی: دنیا بھر میں صحافیوں کے حقوق کی نگرانی کیلئے سرگرم تنظیم ” رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز ( آر ایس ایف ) “نے کہا ہے کہ ایک بھارتی سائبر سیکیورٹی فرم ”اپین “تحقیقاتی صحافت کو خاموش کرانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آر ایس ایف کا کہنا ہے کہ بھارتی کاروباری شخص رجت کھرے کی قائم کردہ سائبر سیکیورٹی فرم کی طرف سے امریکہ، سوئٹزرلینڈ، فرانس اور بھارت سمیت مختلف ملکوں کے متعدد میڈیا اداروں کو فرم سے متعلق تحقیقاتی مواد ہٹانے کیلئے قانونی دباﺅ کا سامنا ہے ۔آر ایس ایف نے کہا کہ کم از کم 15میڈیا آﺅٹ لیٹس کو خطو ط موصول ہوئے ہیںجن میں ان سے تحقیقاتی مواد ہٹانے پر زور دیا گیا ہے۔
YorkerThe New Yorkeاور Reuters جیسے معروف اداروں کی تحقیقات میں یہ تفصیل سامنے آئی ہے کہ کھرے غیر اخلاقی ہیکنگ کے طریقوں میں ملوث ہے۔ اپین نے دنیا بھر کے سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات سے حساس معلومات چرانے کے لیے مبینہ طور پر کس طرح سے ہیکنگ کی خدمات فراہم کیں۔ ان الزامات کے باوجود کھرے کی قانونی ٹیموں نے صحافیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مقدمے شروع کیے ہیں۔