بھارت

وزیر اعظم مودی پورے بھارت میں گجرات جیسا کھیل کھیل رہے ہیں، برطانوی پالیمنٹرین

لندن، 30 اکتوبر (کے ایم ایس)” جو کچھ ہم نے 2002 میں گجرات میں ہوتے دیکھا ہے اب افسوسناک طور پر وزیر اعظم مودی کی قیادت میں وہی کھیل پورے بھارت میں کھیلا جا رہا ہے۔“ یہ الفاظ ایک خاتون برطانوی پالیمنٹرین کے ہیں۔ ان کے اس بیان کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویڈیو میں برطانوی پارلیمنٹرین سعیدہ وارثی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ نریندر مودی کو گجرات کا قصائی قرار دیا جا رہا ہے اور امریکہ سمیت بہت سے لوگوں نے ان پر سفری پابندیاں عائد کر دی تھیں جب کہ ہم نے بھی برطانیہ میں انکا کا مکمل بائیکاٹ کیا تھااور تقریبا دہائی تک ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا میل جول نہیں رکھا۔ انہوںنے کہا کہ مودی کے بارے میں ہمار ا یہ طرز عمل با لکل درست تھا۔
انہوں نے کہا ہم نے 2002 میں مودی کوبطور وزیر اعلیٰ جو کچھ گجرات میںکرتے دیکھا اب وہی کچھ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں پورے بھارت میں ہو رہا ہے یعنی لوگوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنا ، گھروں کو نذر آتش کرنا اور خواتین کو آبروریزی کا نشانہ بنانا ۔ مسیحی، مسلم، سکھ اور دلت برادریوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور انہیں ہراساں کرنا، شہریت ترمیمی قانون کی منظوری، ٹارگٹ کلنگ، اقلیتوں کے گھروں کو جلانا اور بلڈوز کرنا، عبادت گاہوں کی بے حرمتی، مذہب کی بنیاد پر کاروبار کرنا اور یہاں تک کہ مدر ٹریسا اور ان کے کام کو عیسائی سازش کے طور پر پیش کرنا جیسی کارروائیاں کھلے عام کی جا رہی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button