بیاناتکشمیری تارکین وطن

شہدائے جموں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکا،چیئرمین کشمیرکونسل ای یو

Ali raza syedبرسلز 06نومبر(کے ایم ایس )
کشمیرکونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے شہدائے جموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم جموں کے شہدا کو جنہوں نے اپنے لہو سے جموں وکشمیر کی آزادی کی شمع روشن کی،کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یورپی ہیڈکوارٹر برسلز میں کشمیرکونسل ای یو کی کور کمیٹی کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہدائے جموں نے اپنی جانیں پیش کرکے جموں و کشمیرکے عوام کی ہمت اور حوصلے کو مزید مضبوط کیا۔ علی رضا سید نے اس موقع پرکہاکہ نومبر 1947 کو جموں کے شہدا سے لے کر ابتک تمام کشمیری شہداء نے اپنے خون سے تحریک آزادی کشمیر کی آبیاری کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی 75سالہ تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے اور مقبوضہ کشمیرکے عوام آج تک قربانی کایہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے انسانیت سوز مظالم دن بدن بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم شہدا کی تحریک کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک پہنچا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے انسانیت سوز مظالم کو عالمی فورموں پر اجاگر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح بے دردی سے بھارتی فورسز نے کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے، اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ علی رضا سید نے کہاکہ ہم بھارت کے اس ظالمانہ رویے پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو انصاف دلانے کیلئے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھیں گے۔ عالی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی گھمبیرصورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button