دنیا بھر کی طرح مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی پاکستان کی جیت کا جشن
سرینگر09نومبر(کے ایم ایس) آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ عالمی کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوز لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت پر جہاں دنیا بھر میں پاکستانی اور کشمیر ی اپنی خوشی کا اظہار کررہے ہیں وہیں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی لو گ بالخصوص نوجوان اس جیت کا جشن منارہے ہیں اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں اسلام آباد کے علاقے لالچوک میں ایک نوجوان خوشی کااظہار کرتے ہوئے لوگوں کو مبارکباد دے رہا ہے۔ نوجوان پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کشمیر ہمارا ہے اور بھارت نے ہمارے حقوق سلب کررکھے ہیں۔ وہ لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ نہ ڈریں اوراپنی خوشی کا اظہار کریں ۔ نوجوان کہہ رہا ہے کہ ہمارے دل پاکستان کے ساتھ ہیں اور اگر مودی مقبوضہ جموں وکشمیر میں سونا چاندی بھی بچھائے تب بھی ہم بھارت کے ساتھ نہیں جائیں گے۔
#Abid #Rabbad live from Clock Tower Lal Chowk#T20Iworldcup2022 #PakvsNz #ICCT20WorldCup #SemiFinals pic.twitter.com/A4arrsZXWP
— 𝐌𝐔𝐒𝐒𝐄 𝐆𝐀𝐑𝐄𝐄𝐁 (@MusseGareeb_) November 9, 2022