مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت نے لوگوں کو بیروزگاری ، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، کانگریس

Vikar Rasool Wani Pressconference in Jammu

سرینگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کانگریس نے عوام دشمن پالیسیوں پر بی جے پی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی نے ایک بیان میں پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ بی جے پی کو اس کی نوجوان ، طالب علم اور کسان مخالف پالیسیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کی کوششیں تیز کریں۔وانی نے ووٹ بینک کی سیاست میں ملوث ہونے، عوامی جذبات سے کھلواڑ کرنے اور مقبوضہ علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کرنے پر بی جے پی پر سخت تنقید کی۔
کانگریس کے ایک اور رہنما رمن بھلا نے بھی بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بی جے پی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے لوگوں کو بیروزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔
انہوںنے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیوں اور فرقہ وارانہ ایجنڈے کے بارے میں لوگوں کو بھر پور طریقے سے آگاہ کریں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button