مقبوضہ جموں و کشمیر

بنگلہ دیش کا بحران بھارت کے لیے سبق ہے، آمریت زیادہ دیر نہیں چلتی، محبوبہ مفتی

download (1)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورتحال بھارت کیلئے ایک سبق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آمریت زیادہ دیر نہیں چلتی اور نوجوانوں کو دیوار سے لگانے کے سنگین نتائج نکلتے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمتوں کے کوٹے پر کئی ہفتوں کے پرتشدد احتجاجی مظاہروں نے بشیخ حسینہ کو بل لآخر وزارت عظمیٰ چھوڑکر فرار ہونے پر مجبور کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں مظاہرین نے ڈھاکہ میں شیخ حسینہ کی سرکاری رہائش گاہ کو لوٹا اور توڑ پھوڑ کی اور ان کی پارٹی کے دفاتر کو آگ لگا دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی بنگلہ دیش کی صورتحال سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب آپ نوجوانوں کو دیوار سے لگائیں گے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری سے نمٹنے میں ناکام ہو کر عوام کو مایوس کریں گے تو بنگلہ دیش جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی نوجوانوں کو جبر کے ساتھ ساتھ کئی دیگر مسائل کا سامنا ہے اور وہ بنگلہ دیش کی طرح خود کو بے بس محسوس کر رہے ہیں لہٰذا ہمیں بنگلہ دیش کے بحران سے سبق سیکھنا چاہیے اور نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button