بھارت

کسی کی حجاب پہننے یا نہ پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا،نبیلہ سید

نئی دلی12 نومبر (کے ایم ایس)بھارتی نژاد مسلم امریکی خاتون نبیلہ سید نے کہا ہے کہ کسی کی حجاب پہننے یا نہ پہننے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ مسلم ہونے اور حجاب پہننے پر مجھے فخر کا احساس ہوتاہے۔
نبیلہ سید نے امریکہ میں منعقد ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں Illinoisکی جنرل اسمبلی کیلئے منتخب ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔ 23برس کی باحجاب نبیلہ امریکہ کی ریاستی اسمبلی کیلئے منتخب ہونے والی کم عمر ترین رکن ہیں۔دیموکریٹک پارٹی سے وابستہ نبیلہ نے ریپبلیکن پارٹی کے امید وار کرس بوس کے مقابلے میں 52.3فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ایک بھارتی ٹی وی نے ان سے ویڈیو کانفرسنگ کے ذریعے گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ حجاب پہننا میری مرضی تھی ، آپ کسی پر مذہب کو مسلط نہیں کرسکتے ،کسی کو حجاب پہننے پر مجبور نہیں کرسکتے اور نہ کسی کی حجاب نہ پہننے کیلئے مجبور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ہردن حجا ب پہننے اور مسلمانوں کی نمائندگی کرنے پر فخر محسوس کرتی ہوں ۔ نبیلہ نے مزید کہا کہ کسی کی آواز کو دبانا غلط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں یہ بات یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کسی بھی شخص کے ساتھ اسکے مذہب کی وجہ سے امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button