بھارت

مودی کا مطلب کرپشن ہے:بی جے پی رہنما خوشبو سندر کا پرانا ٹویٹ وائرل

43255885_2148067911871038_5559121749129297920_nچنئی26مارچ(کے ایم ایس) بھارت میںقومی کمیشن برائے خواتین کی رکن اور اداکار ہ سے سیاستدان بننے والی خوشبو سندر کا ایک پرانا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس راہول گاندھی کو 2019کے ہتک عزت کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد لوک سبھا سے نااہل قرار دیے جانے کے خلاف بھارت بھر میں احتجاج کر رہی ہے جبکہ سابق کانگریس رہنما خوشبو سندر کی جانب سے جو اب بی جے پی میں شامل ہوچکی ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنائے جانے والا پرانا ٹوئٹ زبان زد عام ہو گیا ہے۔ خوشبو نے ٹویٹ میں کہا تھا کہ مودی یہاں ہے، مودی وہاںہے، ہر جگہ مودی ہے، لیکن یہ کیا ہے؟ جہاں جہاں مودی ہے وہاں وہاں کرپشن عام ہوچکی ہے، تو ایک بات سمجھ لیں، مودی کا مطلب کرپشن ہے۔کانگریس کے شعبہ آئی ٹی نے خوشبو سندر کے پانچ سال پرانے ٹویٹ کو ڈھونڈ نکالا۔خوشبو نے اس ٹویٹ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت کانگریس کی ترجمان تھیں اور راہول گاندھی کے نقش قدم پر چلتی تھیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button