بھارت

”سی بی آئی“ نے نیوز کلک کے گرفتار ایڈیٹر انچیف پر بیر پرکایست کی رہائش گاہ اور دفتر پر چھاپے مارے

نئی دہلی: بھارتی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے نیوز پورٹل” نیوز کلک“ کے خلاف درج مقدمے کے سلسلے میں دارلحکومت نئی دلی میں دو مقامات پر چھاپے مارے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی پولیس نے حال ہی میں نیو کلک کے خلاف فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (ایف سی آر اے) کی خلاف ورزی کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔

سی بی آئی حکام کی ایک ٹیم نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت درج مقدمے میں نیوز پورٹل کے بانی پربیر پرکیایست کی رہائش گاہ اور دفتر کی تلاشی لی ۔ دلی پولیس کے سپیشل سیل نے رواں ماہ کے شروع میں نیوز کلک سے وابستہ کئی صحافیوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے اوربیر پرکایست اور امیت چکرورتی کو گرفتار کیا تھا۔نیوز کلک نے ایکس پر لکھا”سی بی آئی نے نیوز کلک کے دفتر اور ایڈیٹر ان چیف کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے ہیں، یہ پانچویں ایجنسی ہے جو ہم سے تفتیش کر رہی ہے۔ “ ذرائع ابلاغ کی رپوٹس کے مطابق بیرپرکایست کو جموں وکشمیر کو متنازعہ علاقہ ماننے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button