بھارت

مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے، کانگریس

382306-modi-shahنئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس صدر نے” ایکس “پر ایک پوسٹ میں کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں کو دھوکہ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
انہوں نے مزید کیا کہ لداخ میں گلوان تصادم کے بعد بھارتی کی قومی سلامتی اور اسٹریٹجک مفادات خطرے میں پڑ گئے ہیں۔
جون 2020 میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ کے علاقے کی وادی گلوان میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران کم از کم 20 بھارتی فوجی ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button