بھارت

تمہاری کرسی میری کرسی سے اونچی نہیں ہونی چاہیے ، بی جے پی رکن اسمبلی کاعہدیداروں کو انتباہ

لکھنو13نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن اسمبلی انل سنگھ کی ایک ویڈیو وائرل سامنے آئی ہے جس میں وہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں کہ اگر آئندہ ہمارے یہاں آنے پر افسران سیٹ سے کھڑے نہیں ہوئے تو انکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
بی جے پی رکن اسمبلی نے عہدیداروں کی کرسی کی اونچائی پر بھی اعتراض کیااور ان سے کہا کہ تماری کرسی میری کرسی سے اونچی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ ویڈیو دراصل ایک اجلاس کی ہے ۔ جب انل سنگھ اجلاس میں پہنچے تو سبھی عہدیدار اپنی سیٹوں پر براجمان رہے ۔ یہ دیکھ کر انل سنگھ تاﺅ میںآگئے اورایک رکن اسمبلی کا پروٹول کول سمجھانے لگے اور کہا کہ ”رکن اسمبلی انل سنگھ آئیں تو سبھی عہدیدار کھڑے ہو جایا کریںاور یہ بات میں پہلے بھی سو بار تم لوگوں کو کہہ چکا ہوں،انہوںنے مزید کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ افسران کی کرسی اونچی ہے اور رکن اسمبلی کی نیچی،یہ سب نہیں چلے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button