بھارت

بھارت: بی جے پی میئر نے ہسپتال پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دیدی

نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو کی میئر سشما کھرکوال نے ایک ہسپتال کی انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں جوتوں سمیت داخل ہونے سے روکنے پر ہسپتال پر بلڈوزر چلانے کی دھمکی دیدی۔
میئر سشما بی جے پی سے وابستہ ہیں اور وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی کٹر وفادار مانی جاتی ہیں۔
ہسپتال کے آئی سی یو کے دورے پرمیئر کو ڈاکٹروں نے اپنے جوتے اتار کر حفظان صحت کے پروٹوکول پر عمل کرنے کو کہا مگر اس جائز درخواست پر وہ ایک دم طیش میں آگئیںاور ہسپتا ل کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی دھمکی دیدی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button