بھارت

مودی حکومت تمام تقرریوں اورفیصلوں میں آئین کی دھجیاں اڑارہی ہے، کانگریس

download (1)نئی دلی 25نومبر (کے ایم ایس)
کانگریس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت تمام تقرریوں اور فیصلوں میں آئین کی دھجیاں اڑارہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان خیالات کا اظہار کانگریس کے میڈیا ترجمان پون کھیرا نے سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمشنر کے طور پر ارون گوئل کی تقرری میں جلد بازی پر سوال اٹھائے جانے کے بعد ایک ٹویٹ میں کیا۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت میں جلد بازی میں فیصلے کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے اور وزیراعظم مودی کے فیصلے مشاورت کے بغیر ہی ہوتے ہیں۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ”سپریم کورٹ نے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری میں جلد بازی پر سوال اٹھایا ہے ۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وزیر اعظم مودی کے تقریبا تمام فیصلے اور ان کی طرف سے کی گئی تقرریوں میں جمہوری عمل اور آئین کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے۔”
واضح رہے کہ الیکشن کمشنر کے طور پر ارون گوئل کی تقرری کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس تقرری پر لگاتار سوالات اٹھ رہے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے مودی حکومت سے سوال کیا تھا کہ یہ تقرری اس قدر برق رفتاری سے کیوں کی گئی ؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button