مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کشمیری عوام سے امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے ، محبوبہ مفتی

سرینگر14نومبر(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیری عوام سے امتیازی سلوک روا رکھے ہوئے ہے اور مودی کے بھارت کا جمہوریت اور سیکولر ازم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت بھر کیلئے بجلی جموں وکشمیر سے فراہم کی جاتی ہے اور یہی بجلی بھارتی حخومت دیگر ریاستوں میں مفت دینے کا منصوبہ بنار ہی ہے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے سے حاصل ہونیوالی بجلی سے کشمیری عوام کو شدید سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر نہ چلانے کے احکامات صادر کئے جارہے ہیں ۔ مقبوضہ کشمیر کی ریاستی شناخت اور دفعہ 370کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے محبوبہ مفتی نے کہاکہ کشمیری عوام اتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی اس سلسلے جدوجہد کر سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم متحد ہو کر ہی بھارت سے اپنی چھینی گئی خصوصی حیثیت اور اسے زیادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے اگست2005میں دفعہ 370اور35Aکی منسوخی کے ذریعے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button