مقبوضہ جموں و کشمیر

قابض انتظامیہ منصوبوں کی تکمیل کے باوجود ٹھیکیداروں کو ادائیگی نہیں کررہی : محبوبہ مفتی

mehmboba mufti

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کی مسلط کردہ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ٹھیکیداروں کو منصوبے مکمل کرنے کے باوجود ادائیگیوں سے انکار کیا جا رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس ” پر ایک پوسٹ میں لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیاکہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ٹھیکیداروں کو پروجیکٹ مکمل کرنے کے باوجود ادائیگی سے انکار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ٹینڈر کی شرائط پوری کرنے کے لیے بینکوں سے حاصل کردہ بھاری قرضے ادا کرنے پڑتے ہیں۔متعدد منصوبوں پر کام مکمل کرنے کے باوجود ان کی ادائیگیاں کسی نہ کسی بہانے سے روکی جا رہی ہیں جس سے ان خاندانوں کوشدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ عید بھی قریب آرہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button