مقبوضہ جموں و کشمیر

دلی کی عدالت نے نظر بند کشمیری نوجوان کو 14 روزہ عدالتی حراست میں بھیج دیا

Delhi High court

سرینگر:دہلی کی ایک عدالت نے متعدد جھوٹے مقدمات میں گرفتار ایک کشمیری نوجوان کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دہلی کی پٹیالہ ہاو¿س کورٹ نے جنید متو نامی نوجوان کو عدالتی حراست میں بھیج دیا۔
بھارتی پولیس نے مقبوضہ کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور کے رہائشی جنید متو کو رواں ماہ کی 4 تاریخ کو نئی دہلی کے علاقے نظام الدین سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے نوجوان کو پرانے جھوٹے مقدمات میںملوث کیا ہے۔
دریں اثنا ءعدالت نے ایک اور کشمیری نوجوان محمد رفیع نذر کو رہا کرنے کی ہدایت کی کیونکہ بھارتی پولیس ایک جھوٹے مقدمے میں نوجوان کے خلاف کوئی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ تاہم بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھی نوجوان کے خلاف ایک جھوٹا مقدمہ قائم کررکھا ہے لہذا وہ زیر حراست رہیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button