مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:اساتذہ کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

FhltgswaUAAvRMpسرینگر16 نومبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں اساتذہ نے پریس کالونی سرینگر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ ”جموںوکشمیر ٹیچرز‘ فورم کے زیر اہتمام کیاگیا ۔ احتجاجی اساتذہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔اس موقع پر فورم کے صدر محمد شفیع نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ 2018سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں لیکن انکے مطالبات حل نہیں کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی ترقیاں گزشتہ آٹھ برسوں سے رکی ہوئی ہیںجبک ماسٹر سے ہیڈماسٹر کی ترقی کا عمل بھی ایک عرصے سے رکاہوا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہاں ماسٹروں کی ساڑے تین ہزار، ہیڈماسٹروں کی چار سو جبکہ لیکچروںکی پندرہ سو سے زائد اسامیاں خالی ہیں جن پر تقرریاں عمل میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پرانی پنشن سکیم لاگو کی جائے اور رہبر تعلیم اساتذہ کیلئے ٹرانسفر پالسی مرتب کی جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button