بھارت

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں نام نہاد حلقہ بندیوں کیخلاف درخواست کی سماعت29نومبر تک ملتوی کردی

download (6)نئی دلی 17نومبر(کے ایم ایس)
بھارتی سپریم کورٹ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قانون ساز اسمبلی اور لوک سبھا کے حلقوں کی نام نہاد حلقہ بندیوں کے عمل کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے سالیسٹر جنرل آف انڈیا تشار مہتا کی طرف سے اضافی دستاویزات پیش کرنے کیلئے مزید مہلت دینے کی درخواست پر مقدمے کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کی۔ جسٹس ایس کے کول اور اے ایس اوکا پر مشتمل سپریم کورٹ کے بنچ نے تشار مہتا کو مزید دستاویزات کو ایک ہفتہ کے اندر پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی۔سپریم کورٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اس درخواست میں دفعہ 370جس کے تحت مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی سے متعلق دلائل نہیں سنے گی ۔ 13 مئی کو ہونے والی مقدمے کی گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہاتھا کہ درخواست گزاروں حاجی عبدالغنی خان اور محمد ایوب متو نے اپنی درخواست میں دفعہ 370کی منسوخی کو چیلنج نہیں کیاہے اور اس لیے اس سے متعلق کوئی بھی دلائل نہیں سنے جائیں گے ۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے بھارتی حکومت،مقبوضہ کشمیر کی انتظامیہ اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کو چھ ہفتوں میں اپنا جواب پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button