بھارت

کرناٹک: مسلم طالب علم کو ہندو طالبہ سے بات کرنے پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا

بنگلورو02 ستمبر (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کنٹر میں قائم ایک کالج میں ہندو طلباءنے ایک مسلمان طالب علم کو ہندو طالبہ سے بات کرنے پر بہیمانہ مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔
بی کام سال اول کے مسلم طالب علم محمد سینیف کو پلوی کماری نامی ہندو طالبہ سے بات کرنے پر دیکشت، دھنیش، پرجول ، تھانوج ، اکشے ، موکشتھ ، گوتم اور دیگر ہندو طلباءنے سخت تشدد کا نشانہ بنایا ۔ یہ واقعہ 30اگست کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب پیش آیا ۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ ہندو طلباءمحمد سینیف کو کالج کے میدان میں لے گئے اور اس پر لکڑی کے ڈنڈے برسائے اور زمین پر دھکیل کر لاتین ماریں۔ پولیس نے محمد سینیف علم کے گھروالوں کی شکایت پر مارپیٹ میں ملوث ہندو طلباءکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button