بھارت

بھارت : پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر تین طلباء کے خلاف مقدمہ درج

000بنگلورو 19نومبر(کے ایم ایس)بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو کے ایک انجینئرنگ کالج میںایک ثقافتی پروگرام کے دوران پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر تین طلبا ء کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے ہفتے کے روزکہا کہ کالج کے احاطے میں منعقدہ ایک ثقافتی میلے کے دوران ایک لڑکی سمیت تین طلباء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ۔پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والے طلباء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کالج انتظامیہ نے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی۔پولیس نے اس سلسلے میں طلباء سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے اور ان کے موبائل ضبط کرلیے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button