بھارت

مودی حکومت نے آرمی چیف جنرل پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کردی

Modi govt extends tenure of Army Chief Gen Pande

نئی دہلی:بھارت میں مودی حکومت نے آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے جو 31مئی کو ریٹائر ہونے والے تھے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں کہاکہ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 26مئی کو چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج سی پانڈے کی مدت ملازمت میں ایک ماہ کے لیے توسیع کی منظوری دی ہے۔ جنرل پانڈے31مئی کو ریٹائر ہونے والے تھے لیکن اب وہ 30 جون تک آرمی چیف رہیں گے۔ جنرل پانڈے نے دسمبر 1982میں کور آف انجینئرز(دی بامبے سیپرز)میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ وہ اپریل 2022 میں فوج کی کمان سنبھالنے سے پہلے وائس چیف آف آرمی سٹاف کے عہدے پر فائز تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button