مقبوضہ جموں و کشمیر

یاسین ملک کشمیریوں کے دلوں میں رہتے ہیں: سمپت پرکاش

جموں20نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک کشمیری پنڈت اور ٹریڈ یونین رہنما سمپت پرکاش نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر نظر بند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک ایک عظیم رہنما ہیں اور وہ کشمیریوں کے دلوں میں رہتے ہیں۔
ایک بھارتی عدالت نے محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائی ہے تاکہ انہیں جموں و کشمیر پربھارت کے ناجائز قبضے سے آزادی کی جاری تحریک میں اہم کردار ادا کرنے کی سزا دی جا سکے ۔ وہ اس وقت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں نظر بند ہیں۔ سمپت پرکاش نے جموں میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد یاسین ملک ایک دلیر کشمیری رہنما ہیں جنہوں نے 1994میں مسلح مزاحمت ترک کر کے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے پرامن جدوجہد شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک ان کے دوست ہیں جنہوں نے کشمیر کاز کے لیے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ جیلوں میں گزارا اور انہیں ان پر فخر ہے۔ انہوں نے فسطائی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا کہ اگر وہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنا چاہتے ہیں توعلاقے میں آئیں، سرینگر میں مزارشہدا ء پر جائیں اور بے گناہ لوگوں کی قبروں پر جاکرکشمیری عوام سے معافی مانگیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button