مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: ٹورسٹ گائیڈ کی ہلاکت کا خدشہ، بادل پھٹنے سے 52 بھیڑیں ، 8 گھوڑے ہلاک
سرینگر 22 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایک ٹورسٹ گائیڈ کی ہلاکت کا خدشہ ہے جب کہ 11 سیاح اور دو دیگر گائیڈ جنوبی کشمیر میں ترسر جھیل کے کنارے پھنسے ہوئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ ٹورسٹ گائیڈ شکیل احمد کے جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ دیگر لوگ دریا کے کنارے کے قریب پھنس گئے ہیں۔
دریں اثنا، ضلع بڈگام کے بالائی علاقوں میں بادل پھٹنے اور خراب موسم کی وجہ سے کم از کم 52 بھیڑیں، آٹھ گھوڑے اور پانچ گائیں مر گئیں۔