مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: محکمہ بجلی نے سمارٹ میٹر صارفین کو بل ادا نہ کرنےکی صورت میں کنکشن کاٹ دینے کی دھمکی دیدی

download (1)سری نگر12 جنوری (کے ایم ایس) :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں” کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ “(کے پی ڈی سی ایل) نے سمارٹ میٹر صارفین کو بجلی کے کنکشن منقطع کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر نے سمارٹ میٹر صارفین کو ہدایت کی ہے کہ اگر انہوں نے اپنے زیر التوا بل فوری طور پر ادا نہ کیے تو انکی بجلی کاٹ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ علاقے میں بجلی کے سمارٹ میٹر نصب کر دیے ہیں جن کے خلاف کشمیری عوام سخت احتجاج کر رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ میٹر انتہائی تیز رفتار ہیں اور وہ انکے ذریعے آنے والے بھاری بلوں کی ادائیگی سے قاصر ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button