مقبوضہ جموں و کشمیر

بارہمولہ پرائمری سکول میں 50طلبا ء کے لیے صرف ایک کمرہ

سرینگر 19جون(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع بارہمولہ کے ایک گائوں بنرکا گورنمنٹ پرائمری اسکول شعبہ تعلیم کی ایک خوفناک تصویر پیش کررہا ہے کیونکہ اسکول میں 50سے زائد طلبا ء کے لیے صرف ایک کلاس روم ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ سکول میں صرف دو کمرے دستیاب ہیں ، ایک کمرے کو دوپہر کے کھانے کے کچن کے لیے مخصوص کیا گیاہے جبکہ دوسرا پہلی سے پانچویں جماعت کے 50سے زائد طلباء کے پڑھنے کے لیے ہے۔لوگوں نے کہاکہ انہوں نے متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ ایک مقامی شخص عبدالمجید نے بتایاکہ اسکول میں بنیادی ڈھانچے اور رہائش کی بہت کمی ہے ۔ ایک اور مقامی شخص محمد یوسف نے بتایا کہ تقریبا 50طالب علموں کے لئے صرف دوکمرے ہیں اور ایک کمرے میں باورچی خانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بارہمولہ کی ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مسائل کا جائزہ لے اور متعلقہ حکام کو ہدایت دے کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button