مقبوضہ جموں و کشمیر

محبوبہ مفتی، سابق ارکان اسمبلی کو سرکاری کوارٹر خالی کرنے کا نوٹس

سرینگر27نومبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی اورکئی سابق ارکان اسمبلی کو نوٹس جاری کیاہے کہ وہ جنوبی کشمیر کے علاقے کھنہ بل کی ہائوسنگ کالونی میں واقع سرکاری کوارٹرز خالی کر دیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محبوبہ مفتی ،چھ سابق ارکان اسمبلی اوریک کونسلر کو اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اسلام آباد نے کوارٹر خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔مجسٹریٹ نے کہا کہ ارکان اسمبلی کوکہاگیا ہے کہ وہ24گھنٹے کے اندراندر کوارٹر خالی کر دیں ۔جن لوگوں کو کوارٹر خالی کرنے کے لئے کہاگیا ہے ان میںسابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی ، سابق ایم ایل اے محمد الطاف وانی، سابق ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر، سابق ایم ایل اے عبدالمجید بٹ،سابق ایم ایل اے عبدالکبیر پٹھان ،سابق ایم ایل سی بشیر شاہ،سابق ایم ایل سی چوہدری نظام الدین اورکونسلر شیخ محی الدین شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button