مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت میں کورونا کے 41ہزار965 نئے مریض، 460اموات

 

نئی دہلی یکم ستمبر (کے ایم ایس) بھارت کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں ایک دن میں کورونا وائرس کے مزید 41ہزار965 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ وبا سے ایک دن میں مزید 460 افراد کی موت ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 41ہزار965 نئے مریضوں کے ساتھ بھارت میں وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 3کروڑ28لاکھ10ہزار845 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 460 اموات کے ساتھ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ39ہزار20 تک بڑھ گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میںاس وقت موجودمریضوں کی تعداد 3لاکھ78ہزار181 ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button