مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ میں نوجوان کی دوران حراست موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

Ruhullah Mehdi

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما آغا سید روح اللہ مہدی نے جو حال ہی میں سرینگر حلقے سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں، پلوامہ میں ایک نوجوان کی دوران حراست موت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پولیس کی زیادتیوں کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کی حراست میں امتیازاحمد کی موت اور دوسرے نوجوان کے شدید زخمی ہونے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پلوامہ میں امتیاز احمد نامی نوجوان کی پولیس حراست میں موت ہو گئی تھی جبکہ دوسرا ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں ہے۔ امتیاز کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسے تفتیش کے دوران شدید چوٹیں آئی تھیں۔انہوں نے کہاکہ امتیاز کی موت کا سبب بننے والے حالات کا پتہ لگانے کے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button