مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے، بہل

جموں 02 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈوکیٹ دیویندر سنگھ بہل نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں حل کرائے۔
دیویندر سنگھ بہل نے جموں میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تصفیہ طلب تنازعہ کشمیر کی وجہ سے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنیادی وجہ ہے اور جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا، جنوبی ایشیائی خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ 1947 سے پاکستان تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے جدوجہد کر رہا ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی اس کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
دیویندر سنگھ بہل نے مزید کہا کہ پاکستان ہر فورم پر تنازعہ کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق حل کرنے کی بات کر رہا ہے جبکہ بھارت کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے سے انحراف کر رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں مستقل امن قائم ہو سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button