تازہ ترین

مقبوضہ جموں وکشمیر:کولگام میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے گیس کا گودام تباہ

download (13)سرینگر28ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گیس کا ایک گودام تباہ ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ روز کولگام کے علاقے آہوٹو میںمحاصرے اورتلاشی کی کارروائی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے گیس کے گودام میں آگ لگنے کے بعد علاقہ دھماکوں سے لرز اٹھا۔فوجیوں نے علاقے میں محمد شفیع گنائی اور محمد آصف وانی نامی دو نوجوانوں کو بھی شہید کیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: