مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: بھارتی پولیس نے 2روز کے دوران 3سو کشمیری گرفتار کر لیے

سرینگر09اکتوبر( کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی پولیس نے گزشتہ دو روز کے دوران تین سو کے قریب کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا او ر انہیں مختلف تھانوں میںتشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق نوجوانوں کو سرینگر، شوپیاں ، بڈگام ، گاندر بل ، پلوامہ ، اسلام آباد، کولگام ، بارہمولہ اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں سے جماعت اسلامی اور حریت کارکنوں سمیت کم از کم چالیس نوجوان گرفتار کیے گئے ۔ بھارتی پولیس معمر خواتین اور مردوںکو بھی پوچھ گچھ کیلئے تھانوں میں طلب کر رہی ہے ۔ سرینگر میں شہریوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فورسز نے 5اگست 2019کے بعد مقبوضہ علاقے میں جبر واستبداد کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور ہر طرف خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ستر برس سے زائد عمر کی خواتین کو بھی تھانوں میں طلب کر کے ہراساں کیا جا تا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button