مقبوضہ جموں و کشمیر

عالمی برادری نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کرے: بشیر اندرابی

community

 

سرینگر 10اکتوبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںکشمیر فریڈم فرنٹ کے چیئرمین سید بشیر اندرابی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنماﺅں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید بشیر اندرابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز مسلسل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی اصل صورتحال جاننے کے لیے اپنی ٹیمیں علاقے میں بھیجیں۔سید بشیر اندرابی نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لیں اور ان کی فوری رہائی کے لیے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔انہوں نے حال ہی میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور ان واقعات کو مقبوضہ علاقے میں بھارت کی بدترین ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button