جموں

راجوری میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے ہلاکتوں کی مذمت

سرینگر 16دسمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں علاقائی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے آج ضلع راجوری میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔
کمل کمار اور سریندر کمار نامی شہریوں کوبھارتی فوجیوں نے پونچھ،راجوری ہائی وے کے قریب ایک فوجی کیمپ کے باہر گولیاں مار کر ہلاک کیاہے۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ فوجیوں کے ہاتھوں شہری کی ہلاکتیں انتہائی قابل مذمت ہیں ۔ انہوں نے شہریوں کی ہلاکتوں کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کامطالبہ کیا ۔انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ کشمیر شاخ کے صد ر وقار رسول وانی نے بھی ایک بیان میں شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے اس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button