جموں

مقبوضہ کشمیر میں 2بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

جموں26اگست (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج(جمعہ کو)زلزلے کے دو مرتبہ جھٹکے محسوس کئے گئے ۔جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.4اور 2.8تھی ۔
بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ جموں کے ضلع ریاسی کے علاقے کٹرا کے مضافات میں3.4شدت کا زلزلہ آیا جبکہ دوسرازلزلہ ضلع ڈوڈا میں آیا۔زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکام کے مطابق صبح 3بجکر28منٹ پر آنے والے پہلے زلزلے کا مرکز جموں کے علاقے کڑا سے 62کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔صبح4بجکر7منٹ پر آنے والے دوسرے زلزلے کا مرکز جموں کے علاقے ڈوڈہ سے 10کلو میٹر شمال میں تھا۔یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقوں کٹرا، ڈوڈہ، ادھمپور اور کشتواڑ اضلاع میں گزشتہ چار دنوں میں زلزلے کے گیارہ بار جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button