جموں

راجوری :ہندو توا مودی حکومت نے کرفیو نافذ کر دیا

FcL4_nGaUAExnS-جموں 9 ستمبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی طور زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے آج( جمعہ) راجوری قصبے میں کرفیو نافذ کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہندوتوا آر ایس ایس-بی جے پی اور بجرنگ دل کے غنڈے مسلمانوں کو نماز جمعہ اور دیگردینی فرائض کی ادائیگی سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بھارتی حکومت کی سرپرستی میں اوقاف کی اراضی پر زبردستی قبضہ جمانا چاہتے ہیں۔ اوقاف کی اراضی پر قبضہ کرنے کی کوشش کے بعد راجوری قصبے میں آج صبح سے حالات کشیدہ ہیں۔ قصبے میں گاڑیوں کی آمدورفت کو بھی روک دیا گیا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پولیس کی گاڑیاں شہر میںگشت کر رہی ہیں اور لوگوں کو سڑکوںپر نکلنے سے منع کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button