جموں

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

جموں 05اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع راجوری میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نوشہرہ میں ایک پر تشدد فوجی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ادھر بھارتی فوجیوں نے ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آبا د میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔
دریںاثناء بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کا ایک اہلکار سرینگر کے ایک ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ گزشتہ روز بھارتی سی آر پی ایف کے دو اہلکار سرینگر کے علاقے مائسمہ میں ایک حملے میں زخمی ہو گئے تھے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button