جموں

پونچھ: گھر سے جڑواں بچیوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد

imagesجموں :  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک لرزہ خیز واقعے میں نوزائیدہ جڑواں بچیوں کی گلہ کٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوزائیدہ جڑواں بچیوں کی لاشیں ضلع کے ایک دور افتادہ گاو¿ں چھجلہ کیانی میں ان کے گھر سے ملی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بچیوںکے والد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیاگیا ۔
مینڈھر کے سب ڈویڑنل پولیس افسر بھوپندر کمار نے بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ چھجلاکیانی گاو¿ں میں محمد خورشید کے گھر میں دو جڑواں بچیوں کی لاشیں پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشیں برآمد کر کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر منتقل کر دیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button