مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: این آئی اے ، فوجیوں کیطرف سے چھاپے، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری

 

سرینگر24 دسمبر (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور بھارتی فورسز اہلکاروں نے آج بھی محاصرے و تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
این آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پولیس اور پیرا ملٹری ہلکاروں کے ساتھ مل کر مقبوضہ علاقے میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے او ر مکینوں کو سخت ہراساں کیا۔
این آئی اے نے جمعہ کو مقبوضہ علاقے کے کولگام، پلوامہ، اسلام آباد، بارہمولہ اور جموں اضلاع کے مختلف علاقوں میں 14 مقامات پر تلاشی لی تھی اور اس دوران مکینوں سے دستاویزات، موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر اشیاءقبضے میں لے لی تھیں۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں نے سری نگر، گاندربل، بڈگام، بارہمولہ، کپواڑہ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام، اسلام آباد، راجوری، ڈوڈہ اور دیگر اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجیوں نے کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مکینوں کو ہراساں کیا اور گھریلو اشیاءکی توڑ پھوڑ کی۔
سیاسی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں این آئی اے اور فوجیوں کے چھاپے اورمحاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں ایک معمول بن چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد کشمیریوں کو اپنے وطن پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے کی سزا دینا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ مظلوم کشمیری عوام کے خلاف مودی حکومت کے وحشیانہ اقدامات مقبوضہ علاقے میں پہلے سے سنگین صورتحال کو مزید خراب کر دیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button