مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ میں بھارتی فوج کا اہلکار پراسرارطورپر ہلاک
سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ایک بھارتی فوجی پراسرارطورپر ہلاک ہوگیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کاکہنا ہے کہ فوجی اہلکار ضلع کے ایک فارورڈ علاقے میں ایک آپریشنل ٹاسک انجام دیتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔فوج نے بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ کی دیر رات پیش آیا۔ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت گرپریت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جس کا تعلق ریاست پنجاب کے علاقے گرداس پور سے ہے۔