مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فورسز کی سانبہ،راجوری میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

جموں یکم جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع سانبہ کے کئی دیہات میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں کیں۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ کارروائیاںمنگوچیک، سدیچیک، ریگل اور چاہل سمیت متعدد دیہاتوں میںکی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع راجوری میں بھی تلاشی کی کارروائیاں کیںجہاں گزشتہ ماہ کے اوائل میں ایک فوجی کیمپ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں دو شہری ہلاک ہو گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اورپیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کی مشترکہ ٹیموں نے یہ کارروئیاں پھلیانہ اور اس سے ملحقہ علاقوں ٹورسٹ ریسپشن سینٹر اور مچھلی تالاب میں کیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button