مقبوضہ جموں و کشمیر

پلوامہ کے رہائشیوں کا سرینگر میں بھارت مخالف مظاہرہ

سرینگر 29 نومبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے علاقے کاک پورہ کے رہائشیوں نے آج سرینگر میں بھارت مخالف مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے پریس انکلیو سرینگر میں جمع ہو کر بھارتی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے اہلکاروں کے کیمپوں اور رہائشگاہوں کی تعمیر کیلئے زرعی اراضی کی الاٹمنٹ فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرے میں شامل ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ہم قابض انتظامیہ سے پوچھ رہے ہیں کہ ہم کہا جائیں کیونکہ وہ بے روزگارہیں اور وہ کوئی کاروبار بھی نہیں کرسکتے ہیں ۔ مظاہرین نے قابض انتظامیہ سے ان کی اراضی کی الاٹمنٹ منسوخ کر نے کی اپیل کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں فوجی کیمپ کے قیام سے ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button